اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.29 قیمت فروخت : 41.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.30 قیمت فروخت : 277.80
  • یورو قیمت خرید: 322.33 قیمت فروخت : 322.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.20 قیمت فروخت : 375.88
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.88 قیمت فروخت : 200.24
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.85 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وطن کی فضاؤں کے محافظ پوری قوم کا فخر، ملک بھر میں یوم فضائیہ آج منایا جا رہا ہے

07 Sep 2026
07 Sep 2026

(لاہور نیوز) وطن کی فضاؤں کے محافظ پوری قوم کا فخر، ملک بھر میں یوم فضائیہ آج منایا جا رہا ہے۔

جنگ ستمبر میں ایئر فورس کے شاہینوں نے جرات اور بہادری کی لازوال داستان رقم کی، بھارتی فضائیہ تعداد اور مجموعی وسائل کے اعتبار سے پاکستان کے مقابلے کہیں بڑی تھی۔

پاک فضائیہ کے تربیت یافتہ پائلٹوں نے بہترین آپریشنل تیاری اور جنگی حکمت عملی سے بھارتی عددی برتری کو بے اثر کرنے میں اہم کردار ادا کیا، ایئر کموڈور سجاد حیدر کی قیادت میں پٹھان کوٹ ایئربیس پر حملے میں دشمن کے کئی طیارے زمین پر ہی تباہ کئے۔

سرگودھا کے محاذ پر سکواڈرن لیڈر ایم ایم عالم  نے 1 منٹ سے بھی کم وقت میں دشمن کے 5 جنگی طیارے مار گرائے، معرکہ حق میں بھی پاک فضائیہ  نے دشمن کو ذلت آمیز شکست سے دوچار کیا۔

جارح بھارت کو چھ صفر سے شکست دیکر دنیا میں اپنا لوہا منوایا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے