اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.29 قیمت فروخت : 41.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.30 قیمت فروخت : 277.80
  • یورو قیمت خرید: 322.33 قیمت فروخت : 322.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.20 قیمت فروخت : 375.88
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.88 قیمت فروخت : 200.24
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.85 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مولانا فضل الرحمٰن کی لاہور آمد، سیاسی صورتحال اور صوبوں کے معاملات پر گفتگو

06 Sep 2026
06 Sep 2026

(لاہور نیوز) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن لاہور پہنچ گئے جہاں انہوں نے سینئر صحافی مجیب الرحمٰن شامی کے گھر دعوت میں شرکت کی۔

ملاقات میں اینکر پرسنز سلمان غنی، سہیل وڑائچ، منصور علی خان اور دیگر بھی موجود تھے، اس موقع پر ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ صوبوں کا معاملہ اصل میں این ایف سی کا معاملہ ہے، آئین کہتا ہے کہ این ایف سی میں اضافہ ہو سکتا ہے، کمی نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے کہا کہ جب گھر میں آگ لگی ہو تو اس وقت تقسیم کی بات نہیں ہونی چاہیے، ملک میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے، جے یو آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ تین صوبوں سے حکومت کی رٹ ختم ہو چکی ہے جبکہ وفاق صوبوں کی معدنیات پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔

پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد سے متعلق مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ یہ اتحاد ابھی پارلیمانی نوعیت کا ہے، اسے سیاسی اتحاد نہیں کہا جاسکتا، انہوں  نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد فی الحال صرف پارلیمان کی حد تک ہے، گراؤنڈ لیول پر کوئی سیاسی اتحاد نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے