06 Sep 2026
(لاہور نیوز) نادرا نے شہریوں کے لئے ایک اور سہولت متعارف کروا دی، شہریوں کو نادرا میں کوئی بھی کام کروانے کے لئے اب قطار میں لگ کر اپنی باری کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔
نادرا نے پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے کسی بھی نادرا دفتر میں مطلوبہ وقت پر اپوائنٹمنٹ بک کروانے کی سہولت دے دی تاکہ شہری مقررہ وقت سے کچھ دیر قبل آئیں اور اپنی باری کا انتظار کیے بغیر خدمات حاصل کریں۔
نادرا نے حال ہی میں پاک آئی ڈی موبائل ایپ کا نیا ورژن جاری کیا ہے جس میں ایف آئی اے شکایات سے لے کر ڈیجیٹل شناخت تک کی نئی سہولیات کا اضافہ کیا گیا ہے۔
