اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.29 قیمت فروخت : 41.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.30 قیمت فروخت : 277.80
  • یورو قیمت خرید: 322.33 قیمت فروخت : 322.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.20 قیمت فروخت : 375.88
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.88 قیمت فروخت : 200.24
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.85 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا یوم فضائیہ پر شاہینوں اور جانبازوں کو سلام

07 Sep 2026
07 Sep 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے یومِ فضائیہ کے موقع پر پاکستان ایئر فورس کے شاہینوں، جانبازوں، شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے ان کی لازوال قربانیوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ یومِ فضائیہ پاکستان کے قومی اتحاد، غیر متزلزل عزم اور حب الوطنی کے جذبے کی علامت ہے، پاکستان کی فضائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے پاکستان ایئر فورس کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ راشد منہاس شہید سمیت پاک فضائیہ کے شاہینوں  نے فضاؤں میں جرات، شجاعت اور بہادری کی لازوال داستانیں رقم کیں، قوم اپنے ان بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ یومِ فضائیہ کے موقع پر پاکستان ایئر فورس کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں اور شاہینوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس مئی میں پاک فضائیہ  نے دشمن کے 8 جدید ترین جنگی طیارے گرا کر سبز ہلالی پرچم کو سربلند کیا، پاک فضائیہ کے شاہینوں  نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور عزم سے ایک بار پھر قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔

وزیراعلیٰ نے شہداء کے درجات کی بلندی اور ان کے اہلِ خانہ کیلئے خصوصی دعا کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوت قوم کے ہیرو ہیں اور ان کی قربانیاں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے