اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.29 قیمت فروخت : 41.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.30 قیمت فروخت : 277.80
  • یورو قیمت خرید: 322.33 قیمت فروخت : 322.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.20 قیمت فروخت : 375.88
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.88 قیمت فروخت : 200.24
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.85 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ کی دہشتگردی کیخلاف گفتگو منفی انداز میں پیش کرنا افسوسناک: مریم اورنگزیب

06 Sep 2026
06 Sep 2026

(لاہور نیوز) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی دہشت گردی کے خلاف اقدامات سے متعلق گفتگو کو سوشل میڈیا پر منفی انداز میں پیش کرنا افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔

سماجی رابطے کی ویت سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے دہشت گردوں کی بین الصوبائی نقل و حرکت اور اس سے لاحق خطرات کے حوالے سے بات کی تھی تاہم سیاسی حاسدین  نے دانستہ طور پر گفتگو کے تناظر کو مسخ کر کے اسے صوبائیت اور لسانیت کا رنگ دینے کی کوشش کی۔

سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ مریم نواز شریف تمام صوبوں اور ان میں بسنے والی تمام اقوام کا ہمیشہ احترام کرتی ہیں، انہوں نے کہا کہ انسدادِ دہشت گردی کے معاملے کو صوبائیت سے جوڑنا انتہائی گھٹیا اور افسوسناک عمل ہے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ایسے عناصر سیاسی نمبر سکورنگ کے لیے قوم میں تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں جبکہ دہشت گردی کے خلاف اقدامات کو متنازع بنانے کی کوشش قابلِ مذمت ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے