اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.29 قیمت فروخت : 41.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.30 قیمت فروخت : 277.80
  • یورو قیمت خرید: 322.33 قیمت فروخت : 322.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.20 قیمت فروخت : 375.88
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.88 قیمت فروخت : 200.24
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.85 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی جرات مند قیادت کا نتیجہ ہے: صدر، وزیراعظم

07 Sep 2026
07 Sep 2026

(لاہور نیوز) صدر مملکت اور وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی جرات مند قیادت اور بہترین منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے۔

یوم پاک فضائیہ پر اپنے بیان میں صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ معرکہ حق میں پاک فضائیہ  نے فوج اور بحریہ کے ساتھ مل کر فیصلہ کن کردار ادا کیا، ہمارے شاہینوں  نے ثابت کیا دشمن کتنا ہی طاقتور ہو، عزم کو شکست نہیں دے سکتا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاک فضائیہ کیلئے پیشہ ورانہ کامیابی اور ترقی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

یوم فضائیہ پر اپنے بیان میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاک فضائیہ نے ہمیشہ فضائی معرکوں میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت، مہارت اور برتری کا لوہا منوایا ہے، یہ ممتاز ادارہ قربانی، شجاعت اور پیشہ ورانہ مہارت کی قابل فخر تاریخ رکھتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنگ ستمبر میں شاہینوں نے کامیابی سے فضائی حدود کا دفاع کیا، گزشتہ سال مئی میں پاکستان  نے جارح دشمن کو شکست دی، فضائیہ  نے پاک افواج کی دیگر سروسز کے ساتھ مثالی ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ نے ایک بار پھر تعداد میں کم ہوتے ہوئے بھی دشمن کا مقابلہ کرنے کی اپنی شاندار روایت کو برقرار رکھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے