اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.29 قیمت فروخت : 41.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.30 قیمت فروخت : 277.80
  • یورو قیمت خرید: 322.33 قیمت فروخت : 322.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.20 قیمت فروخت : 375.88
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.88 قیمت فروخت : 200.24
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.85 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پہلے منتخب پارلیمنٹ بنائیں، پھر چھوٹے صوبے بنائیں: خواجہ سعد رفیق

05 Sep 2026
05 Sep 2026

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ریاستی رٹ قائم کرتے کرتے شہریوں کی رٹ ختم نہ کریں، پہلے منتخب پارلیمنٹ بنائیں، پھر چھوٹے صوبے بنائیں۔

سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق  نے قومی پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حکومت لوگوں کو جیل میں ڈالنے میں مصروف رہی، ہم ایک ایٹمی قوت ہیں، سمجھتے ہیں مخالف کو دبا کر راستہ بنا لیں گے۔

خواجہ سعد رفیق  نے کہا کہ جو لوگ خون سے جمہوریت رقم کرتے ہیں وہ اور طریقے سے سوچتے ہیں، آج ایسے چوراہے میں کھڑے ہیں جہاں راستہ نظر نہیں آ رہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کئی مارشل لا اعلانیہ اور کئی غیر اعلانیہ لگے، ہر سیاسی پارٹی ایک خاندان کی جاگیر بنی ہوئی ہے، جب ایک ہی خاندان جاگیر ہو تو جمہوریت کیسے دیں گے؟

انہوں نے مزید کہا کہ آج بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال سب کے سامنے ہے، ملک میں ووٹ کسی کو ملتا ہے اور منتخب کوئی ہو جاتا ہے، ریاستی رٹ قائم کرتے کرتے شہریوں کی رٹ ختم نہ کریں۔

سعد رفیق نے خدشہ ظاہر کیا کہ کہیں آزادکشمیر کی صورتحال بلوچستان جیسی نہ بن جائے، پہلے ایک منتخب پارلیمنٹ بنائیں پھر چھوٹے صوبے بنائیں، پارلیمانی جمہوریت کو پارلیمانی آمریت میں بدلنا بند کریں۔

خواجہ سعد رفیق  نے کہا ہے کہ آئین کی پامالی کی صورتحال میں جتنے مرضی چھوٹے صوبے بنا لیں کوئی فائدہ نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے