اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.29 قیمت فروخت : 41.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.30 قیمت فروخت : 277.80
  • یورو قیمت خرید: 322.33 قیمت فروخت : 322.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.20 قیمت فروخت : 375.88
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.88 قیمت فروخت : 200.24
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.85 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سیف سٹی کا بڑا فیصلہ، چائلڈ لیبر اور آؤٹ آف سکول بچوں کی نشاندہی کا سسٹم فعال

05 Sep 2026
05 Sep 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سیف سٹیز اتھارٹی نے بچوں کے تحفظ اور ممکنہ چائلڈ لیبر کی بروقت نشاندہی کیلئے سیف سٹی کیمروں پر اے آئی بیسڈ چائلڈ پروٹیکشن سسٹم فعال کردیا ہے۔

سیف سٹی ترجمان کے مطابق جدید اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے بچوں سے مشقت سمیت مختلف سرگرمیوں کی 24 گھنٹے خودکار نگرانی اور نشاندہی کی جائے گی۔

سسٹم کی مدد سے سکول اوقات کے دوران بغیر یونیفارم بچوں کی موجودگی کا بھی خودکار طور پر پتا چلایا جاسکے گا، جبکہ یونیفارم میں ملبوس ایسے بچوں کی بھی نشاندہی ممکن ہوگی جو سکول کے اوقات میں سکول سے باہر موجود ہوں۔

ترجمان کے مطابق بغیر یونیفارم یا سکول سے باہر موجود بچوں کی نشاندہی کی صورت میں سسٹم خودکار الرٹس جاری کرے گا، جو متعلقہ حکام تک بروقت پہنچائے جائیں گے۔

آؤٹ آف سکول بچوں کی نشاندہی کیلئے اے آئی بیسڈ سسٹم صبح ساڑھے 9 بجے سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک فعال رہے گا۔

سیف سٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ جدید نظام ممکنہ چائلڈ لیبر اور سکول سے باہر بچوں کی بروقت نشاندہی میں معاون ثابت ہوگا، جبکہ کیمروں سے موصول ہونے والے خودکار الرٹس متعلقہ حکام تک فوری پہنچائے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے