اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.29 قیمت فروخت : 41.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.30 قیمت فروخت : 277.80
  • یورو قیمت خرید: 322.33 قیمت فروخت : 322.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.20 قیمت فروخت : 375.88
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.88 قیمت فروخت : 200.24
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.85 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان سٹیزن پورٹل پرایل ڈی اے کیخلاف شکایات کا انبار، اعلیٰ حکام کا سخت نوٹس

05 Sep 2026
05 Sep 2026

(لاہور نیوز) پاکستان سٹیزن پورٹل پر لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے خلاف شہریوں کی جانب سے درج کرائی گئی شکایات کے بروقت ازالے میں تاخیر پر اعلیٰ حکام نے سخت نوٹس لے لیا۔

ڈی جی ایل ڈی اے کے ڈیش بورڈ پر 51 ایسکلیٹڈ اور 346 سپر ایسکلیٹڈ شکایات تاحال زیرِ التوا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے کے ٹاؤن پلاننگ، ہاؤسنگ اور انجینئرنگ ونگز کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں، جبکہ تینوں اہم ونگز سے متعلق شہریوں کی متعدد شکایات اعلیٰ سطح تک پہنچ گئی ہیں۔

حکام کے مطابق مجموعی طور پر 397 سنگین نوعیت کی شکایات تاحال زیرِ التوا ہیں، جن کے فوری ازالے کے لیے ایل ڈی اے حکام کو تین دن کی مہلت دی گئی ہے۔ اتھارٹی نے ڈی جی ایل ڈی اے کو تمام ایسکلیٹڈ شکایات ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کی ہدایت کر دی ہے۔

محکمہ ہاؤسنگ نے معاملے کو انتہائی ترجیح قرار دیتے ہوئے ڈی جی ایل ڈی اے کو شکایات کے حل کی ذاتی طور پر نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈی جی ایل اے کو 7 ستمبر تک تمام زیرِ التوا شکایات کے ازالے سے متعلق کمپلائنس رپورٹ جمع کرانے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ مقررہ مدت میں شکایات حل نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ سربراہ محکمہ کو تاخیر کی وجوہات سے آگاہ کرنا ہوگا۔

دوسری جانب پاکستان سٹیزن پورٹل پر درج شکایات کے بروقت ازالے میں تاخیر کے معاملے پر آئندہ ہفتے فالو اَپ اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس میں زیرِ التوا شکایات، ان کے حل کی پیش رفت اور متعلقہ ونگز کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

شہریوں کی شکایات کی بڑی تعداد اور ان کے اعلیٰ سطح تک پہنچنے کے باوجود التوا نے ایل ڈی اے میں شکایات کے بروقت ازالے کے نظام پر بھی سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے