05 Sep 2026
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں گرمی کی شدت میں کمی آگئی، شہر کے افق پر بادلوں نے ڈیرے ڈال لیے، محکمہ موسمیات نے آج دن بھر وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کے آٹھویں سپیل کا آج آخری روز ہے۔ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد تک جا پہنچا ہے۔
محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق شہر میں ہوا کی رفتار 8 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ بادلوں اور بارش کے باعث موسم خوشگوار رہنے اور گرمی کی شدت میں مزید کمی کا امکان ہے۔
