اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.29 قیمت فروخت : 41.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.30 قیمت فروخت : 277.80
  • یورو قیمت خرید: 322.33 قیمت فروخت : 322.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.20 قیمت فروخت : 375.88
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.88 قیمت فروخت : 200.24
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.85 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

160 اختیار والی ضلعی حکومتیں یا 12 سے 15 صوبے بنا دیئے جائیں: احسن اقبال

04 Sep 2026
04 Sep 2026

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حل یہی ہےکہ 160 اختیاروالی ضلعی حکومتیں بنادیں یا 12سے 15 صوبے بنا دیئے جائیں۔

نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ  جتنی بڑی آبادی ہے بدین سے گھوٹکی تک پورا صوبہ کراچی سے نہیں چلایا جا سکتا، رحیم یارخان سے اٹک تک پنجاب کو لاہور سے نہیں چلایا جا سکتا، انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو ڈی آئی خان سےچترال تک پشاورسے چلائیں، بلوچستان کو پسنی سےژوب،قلعہ سیف اللہ تک کوئٹہ سیکرٹریٹ سے چلائیں۔

انہوں نے کہا کہ حل یہی ہےکہ 160 اختیار والی ضلعی حکومتیں بنادیں یا 12سے 15 صوبے بنادیے جائیں، ہمارے ہمسایہ ملک میں1947 کے بعد درجن نئے صوبے بن چکے ہیں، اس مرکزیت کے ساتھ جو آبادی کا دباؤ ہے، سسٹم اوورلوڈڈ ہے لہٰذا انتظامی طور پرسسٹم میں توازن کی ضرورت ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ متنازع بات نہیں کرنا چاہتا، سندھ اسمبلی کا استحقاق ہے وہ اپنی قرارداد پاس کرسکتی ہے،  پاکستان کے عوام کو اچھی تعلیم، صحت، صفائی اور صاف پانی چاہیے، یہ تمام ایشوزکسی سیاسی نعرے یا سیاسی جماعت کے مفاد سے بڑے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے