اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.29 قیمت فروخت : 41.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.30 قیمت فروخت : 277.80
  • یورو قیمت خرید: 322.33 قیمت فروخت : 322.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.20 قیمت فروخت : 375.88
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.88 قیمت فروخت : 200.24
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.85 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

گڑھی شاہو پولیس کی کارروائی، 3 رکنی موٹرسائیکل چور گینگ گرفتار

05 Sep 2026
05 Sep 2026

(لاہور نیوز) گڑھی شاہو پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سرگرم 3 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق ملزمان کو گوندی پیر قبرستان سے حراست میں لیا گیا۔

گرفتار ملزمان گڑھی شاہو اور گردونواح میں موٹرسائیکل چوری اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 2 پسٹل اور ایک چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کر لی۔

پولیس کے مطابق برآمد ہونے والی موٹرسائیکل ایک ماہ قبل مغلپورہ کے علاقے سے چوری کی گئی تھی۔

گرفتار ملزمان کی شناخت فرقان عرف موٹا، عرفان مسیح اور عرفان احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف سنگین وارداتوں اور چوری کے 75 سے زائد مقدمات درج ہیں۔

گڑھی شاہو پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے