اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.29 قیمت فروخت : 41.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.30 قیمت فروخت : 277.80
  • یورو قیمت خرید: 322.33 قیمت فروخت : 322.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.20 قیمت فروخت : 375.88
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.88 قیمت فروخت : 200.24
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.85 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

جونیئر ایشیا کپ: پاکستانی ویمن ہاکی ٹیم کا فاتحانہ آغاز، ہانگ کانگ کو دھول چٹا دی

04 Sep 2026
04 Sep 2026

(لاہور نیوز) پاکستان کی جونیئر ویمن ہاکی ٹیم نےاے ایچ ایف جونیئر ایشیا کپ 2026 میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے چیلنجر پول کے افتتاحی میچ میں ہانگ کانگ چائنا کو **2-0 سے شکست دے دی۔

 

پاکستان کی کامیابی میں قومی کھلاڑی شارقہ نے اہم کردار ادا کیا اور دونوں گول اسکور کیے۔چین کے شہر موقی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ابتدا ہی سے جارحانہ انداز اپنایا اور ہانگ کانگ چائنا کے گول پر مسلسل حملے کیے، تاہم پہلے تین کوارٹرز میں پاکستانی ٹیم حریف کی مضبوط دفاعی لائن کو توڑنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

پاکستان کو پہلی کامیابی 34ویں منٹ میں ملی، جب شارقہ نے شاندار فیلڈ گول کرکے ٹیم کو 1-0 کی برتری دلائی۔ شارقہ نے 48ویں منٹ میں ایک اور گول داغ کر پاکستان کی برتری 2-0 کردی۔

دوسرے گول کے بعد بھی پاکستانی کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل جاری رکھا اور حریف کے گول پر دباؤ برقرار رکھا، جبکہ دفاعی کھلاڑیوں نے بھی عمدہ نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا۔

ہانگ کانگ چائنا کی ٹیم نے گول کرنے کی بھرپور کوشش کی، تاہم پاکستانی دفاع نے تمام حملوں کو ناکام بناتے ہوئے اپنی کلین شیٹ برقرار رکھی۔یوں پاکستان جونیئر ویمن ہاکی ٹیم نے چیلنجر پول کے اپنے پہلے میچ میں 2-0 کی شاندار کامیابی حاصل کرکے ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کردیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے