اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.27 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.40 قیمت فروخت : 277.90
  • یورو قیمت خرید: 323.12 قیمت فروخت : 323.70
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.99 قیمت فروخت : 377.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.76 قیمت فروخت : 200.12
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.28 قیمت فروخت : 200.65
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.88 قیمت فروخت : 74.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.53 قیمت فروخت : 75.67
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.29 قیمت فروخت : 904.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

5 جدید پیڈل ٹینس کورٹس کا افتتاح، لاہور میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا آغاز

03 Sep 2026
03 Sep 2026

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے جدید بین الاقوامی سہولتوں سے آراستہ 05 پیڈل ٹینس کورٹس کا باضابطہ افتتاح کر دیا، افتتاحی تقریب میں سیکرٹری سپورٹس، ڈی جی سپورٹس اور کھیلوں سے وابستہ اہم شخصیات نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ 05 پیڈل ٹینس کورٹس میں ایک بین الاقوامی معیار کا کورٹ شامل ہے جبکہ دیگر 04 کورٹس قومی مقابلوں، تربیت اور پریکٹس کے لیے دستیاب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ جدید پیڈل ٹینس کورٹس پر 10 سے 12 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے، سٹنگ ایریاز، واش رومز اور دیگر سہولیات کی فراہمی بھی یقینی بنائی گئی ہے۔

ملک فیصل ایوب کھوکھر کا کہنا تھا کہ جدید پیڈل ٹینس کورٹس میں آج سے کھیلوں کی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے، یہ کورٹس عالمی سطح کے پیڈل ٹینس مقابلوں کی میزبانی کے لیے بھی استعمال ہوں گے۔

صوبائی وزیر کھیل نے کہا کہ لاہور میں پیڈل کورٹس کے بعد بہت جلد سیالکوٹ میں بھی کورٹس بنانے جا رہے ہیں، جدید پیڈل ٹینس کورٹس کھیلوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب روایتی کھیلوں کے ساتھ ساتھ جدید اور ابھرتے ہوئے کھیلوں کے فروغ کے لیے بھی پرعزم ہے، جدید پیڈل ٹینس کورٹس پنجاب میں اس کھیل کی ترقی کا اہم مرکز ثابت ہوں گے۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے