اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.27 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.40 قیمت فروخت : 277.90
  • یورو قیمت خرید: 323.12 قیمت فروخت : 323.70
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.99 قیمت فروخت : 377.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.76 قیمت فروخت : 200.12
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.28 قیمت فروخت : 200.65
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.88 قیمت فروخت : 74.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.53 قیمت فروخت : 75.67
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.29 قیمت فروخت : 904.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پوپو فٹبال کلب اسلام آباد کے سالانہ ٹرائلز رواں ہفتے شروع ہوں گے

03 Sep 2026
03 Sep 2026

(لاہور نیوز) دنیائے فٹبال میں اے کلاس کوچز کے زیر نگرانی پوپو فٹبال کلب اسلام آباد کے فٹبال ٹرائلز رواں ہفتے شروع ہوں گے۔

 

”منشیات سے انکار اور کھیلوں سے پیار“ کے سلوگن کے ساتھ ٹرائلز نوجوان فٹبالرز کے لیے روشن مستقبل کے حصول کا سنہری موقع ہیں۔ایم پی اے راجہ شوکت بھٹی، معروف پیتھالوجسٹ ڈاکٹر جمال ناصر اور چوہدری امتیاز مہمان خصوصی ہوں گے۔

چیف ایگزیکٹو پوپو فٹبال کلب حارث بن ہارون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہر سال پورے ملک کے ہر صوبے سے نوجوان فٹبالرز پوپو فٹبال کلب کے سالانہ ٹرائلز میں جوق در جوق شرکت کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ٹرائلز میں کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں کو کلب انتظامیہ کی جانب سے مفت رہائش، کھانا اور جم کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

حارث بن ہارون کے مطابق ماہر اے کلاس فٹبال کوچز منتخب فٹبال پلیئرز کو روزانہ کی بنیاد پر تین گھنٹوں کی سخت ٹریننگ بھی کرواتے ہیں، جس کے بعد ان منتخب کھلاڑیوں کو اندرون و بیرون ممالک مختلف فٹبال ٹورنامنٹس میں شرکت کا سنہری موقع ملتا رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مفت فٹبال ٹرائلز 15 سے 18 سال کی عمر کے نوجوان کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے ہیں، اس عمر سے ہٹ کر دیگر کھلاڑی اپنی عمر کی کیٹیگری میں ٹرائلز میں حصہ لے سکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے