اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.27 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.40 قیمت فروخت : 277.90
  • یورو قیمت خرید: 323.12 قیمت فروخت : 323.70
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.99 قیمت فروخت : 377.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.76 قیمت فروخت : 200.12
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.28 قیمت فروخت : 200.65
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.88 قیمت فروخت : 74.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.53 قیمت فروخت : 75.67
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.29 قیمت فروخت : 904.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب میں ٹریفک نظام بہتر بنانے کیلئے نئی ہدایات جاری

01 Sep 2026
01 Sep 2026

(لاہور نیوز) ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر صوبے بھر میں ٹریفک مینجمنٹ بہتر بنانے کے لیے جامع مراسلہ جاری کر دیا۔

مراسلے کے مطابق لاہور کی مال روڈ اور جیل روڈ پر پیدل چلنے والوں کے لیے الیکٹرانک سگنلز نصب کیے جائیں گے جبکہ ان دونوں شاہراہوں پر سروے کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

مراسلے میں شاہدرہ اور ٹھوکر نیاز بیگ سمیت لاہور کے تمام داخلی و خارجی پوائنٹس پر ٹریفک مینجمنٹ بہتر بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ فیروزپور روڈ کو ماڈل روڈ قرار دیتے ہوئے مال روڈ، کینال روڈ، جیل روڈ، مین بلیوارڈ، رائیونڈ روڈ اور پائن ایونیو پر بھی نئے ٹریفک سگنلز نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی، پنجاب بھر میں اوورلوڈنگ کے خلاف کریک ڈاؤن اور شہری سڑکوں سے بھکاریوں کو قانون کے مطابق ہٹانے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔ مراسلے کے مطابق ریت، مٹی اور کچرا لے جانے والی ٹرالیوں اور ٹریلرز کو اپنا مال ڈھانپنا لازمی ہوگا، جبکہ اس حوالے سے 15 روز میں خصوصی کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔

مزید ہدایت کی گئی ہے کہ آئندہ گنے کے سیزن میں اوورسائزڈ گنے کی ٹرالیوں پر پابندی عائد ہو گی جبکہ شہری علاقوں میں لین ڈسپلن کو یقینی بنانے کے لیے موٹر سائیکل اور رکشہ لینز بھی قائم کی جائیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے