اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.27 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.40 قیمت فروخت : 277.90
  • یورو قیمت خرید: 323.12 قیمت فروخت : 323.70
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.99 قیمت فروخت : 377.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.76 قیمت فروخت : 200.12
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.28 قیمت فروخت : 200.65
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.88 قیمت فروخت : 74.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.53 قیمت فروخت : 75.67
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.29 قیمت فروخت : 904.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور میں ٹریفک وارڈن کی غلطی نوجوان کی جان لے گئی

01 Sep 2026
01 Sep 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک وارڈن کی مبینہ غلطی کے باعث موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی۔

فوٹیج کے مطابق  شادمان کے علاقے ٹریفک وارڈن نے موٹر سائیکل سوار کو روکنے کے لیے اچانک دوڑ کر موٹر سائیکل کے سامنے آنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار کا سر ٹریفک وارڈن سے ٹکرایا اور وہ بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے جا ٹکرایا۔

حادثے میں شدید زخمی ہونے والا زین نامی نوجوان پانچ روز تک سروسز ہسپتال میں زیر علاج رہا، تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد حادثے کے ذمہ داروں کے تعین اور واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے