اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کسی نے ہمیں دھرنے سے اٹھانے کی کوشش کی تو وہ اپنا شوق پورا کر لے: حافظ نعیم الرحمان

29 Aug 2026
29 Aug 2026

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے اگر کسی نے ہمیں دھرنے سے اٹھانے کی کوشش کی تو وہ اپنا شوق پورا کر لے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا دھرنوں اور احتجاج کی صورت میں تاریخی جدوجہد پورے ملک میں شروع ہو گئی ہے، سیکڑوں مقامات پر دھرنے سے بیداری و شعور پیدا ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں فرق آنے کے باوجود پٹرول سستا نہیں کیا جا رہا، یہ عوام کی نمائندہ حکومت نہیں بلکہ فارم 47 والے ہیں، بھتا ٹیکس لیوی کی صورت میں غریبوں سے لیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے اپنے اخراجات ایک ٹریلین روپے تک پہنچ گئے ہیں جبکہ ملک میں لوڈ شیڈنگ عروج پر ہے، سرکاری گاڑی 1300 سی سی سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم لاہور میں طویل دھرنے بھی دے سکتے ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو دھرنے میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں، اگر کسی  نے ہمیں دھرنے سے اٹھانے کی کوشش کی تو اپنا شوق پورا کر  لے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے