اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ سے تنگ نانبائیوں کا احتجاج کا اعلان

29 Aug 2026
29 Aug 2026

(لاہور نیوز) سوئی گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ سے تنگ نانبائیوں نے احتجاج کا اعلان کر دیا۔

متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن  نے 15 ستمبر کو سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) کے گورو مانگٹ دفتر کے باہر احتجاج کرنے کی کال دے دی۔

نان روٹی ایسوسی ایشن کے مطابق شہر بھر کے تندور مالکان احتجاج میں شرکت کریں گے، ان کا کاروبار براہ راست گیس سے منسلک ہے، تاہم گیس کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث کاروبار شدید متاثر ہو رہا ہے۔

نانبائیوں کا مؤقف ہے کہ گیس کی عدم دستیابی کے باعث متبادل ایندھن کے طور پر ایل پی جی استعمال کرنا پڑ رہی ہے، لیکن ایل پی جی بھی سرکاری نرخ پر کہیں دستیاب نہیں، مہنگی ایل پی جی کے استعمال سے کاروباری اخراجات میں اضافہ ہو رہا ہے اور موجودہ حالات میں اخراجات پورے کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گیس کی مسلسل لوڈشیڈنگ کے باعث تندور مالکان کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے، اس لئے حکومت اور متعلقہ حکام فوری طور پر مسئلے کا نوٹس لیں۔

ایسوسی ایشن نے خبردار کیا ہے کہ 15 ستمبر کے احتجاج کے باوجود مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے