اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پیرا فورس کی گرفتاری اور دکان سیل کرنے کا اختیار افسر کی اجازت سے مشروط

29 Aug 2026
29 Aug 2026

(ویب ڈیسک) تاجروں کی جانب سے پیرا فورس کے اہلکاروں کے خلاف شکایات کے بعد فورس کے اختیارات محدود کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق نئے طریقہ کار کے تحت آئندہ انفورسمنٹ انسپکٹر کی موجودگی اور اجازت کے بغیر کسی دکان کو سیل یا کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا جا سکے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض جونیئر اہلکاروں کی جانب سے مبینہ طور پر خود ساختہ کارروائیاں کرنے کی شکایات سامنے آ رہی تھیں، جس کے باعث تاجروں میں بے چینی پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ محکمے کی ساکھ بھی متاثر ہونے کی اطلاعات تھیں۔

تاجروں کی جانب سے شکایات میں اضافے کے بعد متعلقہ حکام  نے اختیارات کے مبینہ غلط استعمال کی روک تھام اور انفورسمنٹ کارروائیوں کو مزید مؤثر بنانے کیلئے دائرہ کار محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے طریقہ کار کا مقصد تاجروں کو غیر ضروری ہراسانی سے تحفظ فراہم کرنا، کارروائیوں میں افسران کی نگرانی یقینی بنانا اور انفورسمنٹ کے عمل میں شفافیت لانا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے