اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور سے راولپنڈی جانے والی ٹرین پٹڑی سے اتر گئی

29 Aug 2026
29 Aug 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور سے راولپنڈی جانے والی ریل کار حادثے کا شکار ہوگئی، ذرائع کے مطابق ٹرین کی چار بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

حادثہ لاہور ریلوے یارڈ سے نکلنے کے فوری بعد دو موریہ پل کے قریب پیش آیا، جہاں ٹرین کی چار بوگیاں ڈی ریل ہوئیں۔

حادثے کے بعد مسافر شدید گرمی میں ڈی ریل ہونے والی بوگیوں کے اندر موجود ہیں، جبکہ ریلوے انتظامیہ نے امدادی اور ریلیف آپریشن شروع کر دیا ہے۔

خستہ حال ریلوے ٹریک کے باعث ٹرینوں کے ڈی ریل ہونے کے واقعات معمول بنتے جا رہے ہیں۔ ریلوے انتظامیہ کی جانب سے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے دعوے کیے جاتے رہے ہیں، تاہم ٹریکس کی بہتری اور دیگر عملی اقدامات تاحال ناکافی دکھائی دیتے ہیں۔

ریلوے سسٹم میں ٹرین حادثات اور ڈی ریلنگ کے بڑھتے واقعات نے مسافروں کے تحفظ اور ریلوے کے انفراسٹرکچر پر بھی سوالات اٹھا دیے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے