اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ہیئر: بیدیاں روڈ پر ’’سانجھی سبزی پروگرام‘‘ کی سائٹ کا افتتاح

29 Aug 2026
29 Aug 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ’’سانجھی سبزی پروگرام‘‘ کے تحت عوامی فلاح و بہبود کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے ہیئر، بیدیاں روڈ پر ’’سانجھی سبزی پروگرام‘‘ کی سائٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈاکٹر عابد ممتاز خان سیال اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

افتتاح کے بعد ڈی سی لاہور نے پودا لگایا اور ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے دعا کی گئی۔

ہیئر بیدیاں روڈ پر قائم سائٹ پر افسران کی جانب سے سبزیوں کی کاشت، پیداوار اور شہریوں کو سبزیوں کی دستیابی کے حوالے سے ڈی سی لاہور کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

’’سانجھی سبزی پروگرام‘‘ کے تحت شہریوں، خصوصاً مستحق افراد میں مفت سبزیاں تقسیم کی جائیں گی۔ ڈی سی لاہور نے ہدایت کی کہ پروگرام کے ثمرات براہِ راست مستحق شہریوں تک پہنچانا یقینی بنایا جائے۔

اس موقع پر ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا کہ ’’سانجھی سبزی پروگرام‘‘ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا عوامی خدمت کا اہم منصوبہ ہے، جس کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ’’سانجھی سبزی پروگرام‘‘ کی کامیابی اور مؤثر عملدرآمد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے