اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لبرٹی مارکیٹ، لاہور ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام خواتین کی سکوٹی واک کا انعقاد

29 Aug 2026
29 Aug 2026

(لاہور نیوز) لبرٹی مارکیٹ میں لاہور ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام خواتین کی سکوٹی واک کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیف ٹریفک آفیسر لاہور سید عبدالرحیم شیرازی اور ایس پی ہیڈکوارٹرز فخر بشیر راجہ نے شرکت کی۔

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت خواتین کو بااختیار اور خودمختار بنانے کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں، معاشرتی اور سماجی ترقی کیلئے مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کا کردار بھی انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے بتایا کہ لاہور ٹریفک پولیس کے ڈرائیونگ سکولز سے اب تک مجموعی طور پر 24 ہزار 420 افراد تربیت حاصل کر چکے ہیں، جن میں 15 ہزار 256 خواتین شامل ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق 7 ہزار 888 خواتین  نے کار ڈرائیونگ جبکہ 7 ہزار 178 خواتین  نے موٹرسائیکل یا سکوٹی چلانے کی مفت تربیت حاصل کی ہے، رواں سال بھی 1 ہزار 472 خواتین لاہور ٹریفک پولیس کے ڈرائیونگ سکولز سے تربیت حاصل کر چکی ہیں۔

سی ٹی او لاہور  نے کہا کہ لاہور ٹریفک پولیس کے ڈرائیونگ سکولز سے ہزاروں خواتین بااعتماد ڈرائیور بن چکی ہیں، خواتین کو ڈرائیونگ کی تربیت دے کر انہیں خودمختار اور بااختیار بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سکوٹی سکولز میں خواتین کو وویمن ٹو وویمن سروس فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ شہر بھر میں خواتین کو سکوٹی اور گاڑی چلانے کی تربیت دینے کیلئے 12 ڈرائیونگ سکولز قائم کئے گئے ہیں۔

سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق وویمن آن ویلز پروجیکٹ کے تحت خواتین کو موٹرسائیکل چلانے کی مفت تربیت فراہم کی جا رہی ہے، اس منصوبے کا مقصد خواتین کو زیادہ پُراعتماد، خودمختار اور بااختیار بنانا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے