اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور پولیس کا سوشل میڈیا پر آن لائن کھلی کچہری شروع کرنے کا فیصلہ

28 Aug 2026
28 Aug 2026

(لاہور نیوز) لاہور پولیس نے شہریوں سے براہِ راست رابطے اور شکایات کے فوری ازالے کے لیے سوشل میڈیا پر آن لائن کھلی کچہری شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق ہر اتوار لاہور پولیس کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے گا، جہاں وہ شہریوں کے مسائل اور شکایات خود سنیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ شہری سوشل میڈیا اور ٹیلی فون کے ذریعے بھی اپنی شکایات درج کرا سکیں گے جبکہ آن لائن کھلی کچہری کے دوران براہِ راست اپنے مسائل سے پولیس حکام کو آگاہ کرنے کا موقع بھی حاصل ہو گا۔

ڈی آئی جی آپریشنز  نے کہا کہ شہریوں کی شکایات کے بروقت ازالے اور پولیس کو مزید جوابدہ بنانے کے لیے آن لائن کھلی کچہری کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کو آسان اور مؤثر انداز میں انصاف اور سہولت فراہم کی جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے