(لاہور نیوز) باغبانپورہ پولیس نے موٹر سائیکل چور گینگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت آصف اور شہباز کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹر سائیکلیں چوری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے 2 موٹر سائیکلیں، ماسٹر چابیاں اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
ایس پی کینٹ عاطف امیر کے مطابق ملزمان نے مختلف علاقوں میں غیر قانونی پارکنگ اور گلی محلوں میں بغیر لاک کھڑی موٹر سائیکلیں چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ برآمد ہونے والی موٹر سائیکلیں مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے موٹر سائیکل چور گینگز کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔
