27 Aug 2026
(لاہور نیوز) پنجاب پولیس کیلئے باڈی کیمروں اور پینک بٹنز کی تعداد بڑھانے کی منظوری دیدی گئی۔
پہلے 17 ہزار 812 باڈی کیمرے اور ایک ہزار 96 پینک بٹن منظور ہوئے تھے، اب باڈی کیمروں کی تعداد 30 ہزار اور پینک بٹنز کی تعداد 1500 کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
باڈی کیمروں کی تعداد میں 12 ہزار 188 اور پینک بٹنز میں 404 کا اضافہ ہو گا جس کیلئے ایک ارب 21 کروڑ 24 لاکھ روپے مزید درکار ہوں گے جبکہ نئی تعداد کے مطابق باڈی کیمروں اور پینک بٹنز کی مجموعی لاگت 3 ارب 5 کروڑ 25 لاکھ روپے ہو گی۔
ایک باڈی کیمرے کی قیمت 95 ہزار اور ایک پینک بٹن کی قیمت ایک لاکھ 35 ہزار روپے مقرر ہے،فنانس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے آدھے پیسے ٹریفک پولیس کو ملنے والی لائسنسنگ فیس کا 13 فیصد سے پورے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
