(لاہور نیوز) سیکرٹری ہاؤسنگ نے لاہور سمیت پنجاب کے تمام بڑے سرکاری ہسپتالوں کے گرد فائر ہائیڈرنٹس کی تنصیب کےاحکامات جاری کر دیئے۔
اسلام آباد میں آتشزدگی سے قیمتی معصوم جانوں کے نقصان کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر بڑے سرکاری ہسپتالوں میں آگ سے بچاؤ کے پیشگی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔
پہلے مرحلے میں صوبہ بھر کے 57 سرکاری ہسپتالوں کی فہرست تیار کر لی گئی، ضرورت کیمطابق ہسپتالوں کے گرد فائر ہائڈرنٹس نصب کئے جائیں گے۔
ترجمان کے مطابق آر ایچ سی، ٹی ایچ کیو، ڈی ایچ کیو اور دیگر ہسپتالوں کے پاس فائر ہائیڈرنٹس نصب کئے جائیں گے، تمام واسا ایجنیسوں کو اہم مقامات کی نشاندہی اور فائر ہائڈرنٹ تنصیب کا ٹاسک دے دیا گیا۔
تمام بڑے سرکاری ہسپتالوں کے قریب موجود فائر ہائیڈرنٹس کی دستیابی اور فعالیت کا فوری جائزہ لیا جائے گا، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ محکموں کو مکمل معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔
محکمہ ہاؤسنگ اور متعلقہ ادارے ہسپتالوں کے اطراف فائر ہائیڈرنٹس کی تنصیب میں معاونت کریں گے، ضرورت کے مطابق ہسپتالوں کے گرد نئے فائر ہائیڈرنٹس نصب کئے جائیں گے، مؤثر فائر فائٹنگ کیلئے ہسپتالوں کے اطراف فائر ہائیڈرنٹ انفراسٹرکچر بہتر بنایا جائے گا۔
