اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سانحہ پمز پر حکمران طبقہ زیادہ دیر نہیں چھپ سکتا: حافظ نعیم الرحمان

26 Aug 2026
26 Aug 2026

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے سانحہ پمز پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ہر سانحے کے بعد کمیٹیاں بنا دی جاتی ہیں اور پھر معاملہ ختم ہوجاتا ہے، لیکن اب حکمران طبقہ زیادہ دیر تک حقائق نہیں چھپا سکتا۔

صوبائی دارالحکومت میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ تعلیم اور صحت کے لیے مختص بجٹ کہاں اور کیسے استعمال ہوتا ہے، اس کا حساب قوم کے سامنے آنا چاہیے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ پیپلزپارٹی، مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم نے پاکستان کو برباد کردیا ہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ نورا کشتی کرنے والی پیپلزپارٹی کا گورنر دھرنا ختم کرنے کا کہتا ہے، لیکن عوام اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی سازشوں کے ذریعے اقتدار میں آنے پر یقین نہیں رکھتی۔

اُن کا کہنا مزید تھا کہ ہم کبھی فارم 47 کے ذریعے انقلاب نہیں لائیں گے، حقیقی تبدیلی کے لیے عوام کو منظم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی طاقت اور منظم جدوجہد کے ذریعے ہی ملک میں حقیقی تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے