اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سارہ احمد کا پمز ہسپتال میں آتشزدگی سے نومولود بچوں کی اموات پر اظہارِافسوس

26 Aug 2026
26 Aug 2026

(لاہور نیوز) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو محترمہ سارہ احمد نے اسلام آباد کے پمز ہسپتال کے نرسری وارڈ میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے اور معصوم نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سارہ احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ پمز ہسپتال کے نرسری وارڈ میں آتشزدگی اور معصوم نومولود بچوں کی ہلاکت کا سانحہ انتہائی دلخراش اور افسوسناک ہے، ایسے واقعات ہر انسان کیلئے گہرے صدمے کا باعث ہیں۔

انہوں  نے جاں بحق ہونے والے معصوم بچوں کے والدین اور اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہیں۔

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو  نے متاثرہ خاندانوں کیلئے صبر و حوصلے اور جاں بحق بچوں کیلئے دعائے مغفرت بھی کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے