26 Aug 2026
(لاہور نیوز) گجومتہ کے قریب روہی نالے میں ٹریکٹر ٹرالی گرنے کے باعث دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق اینٹوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی روہی نالے سے گزر رہی تھی کہ اچانک ٹائر برسٹ ہونے کے باعث بے قابو ہو کر نالے میں جاگری، ٹرالی پر سوار دو افراد بھی ٹریکٹر ٹرالی سمیت نالے میں گر گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرالی پر سوار افراد کے سر پر اینٹیں لگنے سے انہیں شدید چوٹیں آئیں، جس کے باعث دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، حادثے میں ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔
ریسکیو اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں افراد کی لاشیں نالے سے نکال لیں، جاں بحق افراد کی شناخت 16 سالہ صغیر مسیح اور 45 سالہ طارق مسیح کے نام سے ہوئی ہے۔
