اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عید میلاد النبیؐ، لاہور پولیس کے فول پروف سکیورٹی انتظامات، افسران و اہلکار تعینات

26 Aug 2026
26 Aug 2026

(لاہور نیوز) عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر لاہور پولیس نے شہر بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق شہر میں ہونے والی 128 محافل، 173 ریلیوں، جلوسوں اور اجتماعات کی سکیورٹی کیلئے 7 ہزار سے زائد افسران و اہلکار فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق مرکزی جلوس بیرون دہلی گیٹ سے برآمد ہو کر مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا داتا دربار پر اختتام پذیر ہو گا, سکیورٹی ڈیوٹی پر ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس، ڈولفن اور پیرو سکواڈ کے افسران و جوان بھی تعینات کئے گئے ہیں۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ 12 ربیع الاول کی تقریبات کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے اور قیامِ امن کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، انہوں  نے سپروائزری افسران کو سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی، علمائے کرام اور امن کمیٹیوں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

سی سی پی او  نے مزید ہدایت کی کہ شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے اضافی ٹریفک وارڈنز تعینات کئے جائیں، متبادل روٹس فعال رکھے جائیں، شہر کے داخلی و خارجی ناکوں پر سخت چیکنگ کی جائے اور شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں کی مدد سے جلوسوں، ریلیوں اور دیگر تقریبات کی مسلسل مانیٹرنگ بھی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے