اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ملک بھر میں جشنِ میلاد النبی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام،جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے

26 Aug 2026
26 Aug 2026

(لاہور نیوز ) سرکارِ دو عالم، خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا جشنِ ولادت باسعادت ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

عید میلاد النبی ﷺ کے بابرکت دن کا آغاز صوبائی دارالحکومت لاہور میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ لاہور کے محفوظ شہید گریژن میں نمازِ فجر کے بعد پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے 21 توپوں کی سلامی پیش کی۔

توپوں کی سلامی کی تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا۔ اس موقع پر پاک فوج کے جوانوں نے مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ نعرۂ تکبیر بھی بلند کیا۔

عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں محافلِ میلاد، جلوس اور دیگر مذہبی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جبکہ عاشقانِ رسول ﷺ اپنے آقا و مولا حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ سے والہانہ عقیدت و محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے