اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جشن عید میلادالنبی ﷺ، جلوسوں کیلئے ٹریفک انتظامات، وارڈنز و پٹرولنگ افسران تعینات

26 Aug 2026
26 Aug 2026

(لاہور نیوز) جشن عید میلادالنبی ﷺ کے جلوسوں، ریلیوں اور محافل کیلئے ٹریفک انتظامات مکمل کر لئے گئے۔

 سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق ایس ایس پیز کی نگرانی میں 16 ڈی ایس پیز، 45 سیکٹر انچارجز اور 1400 سے زائد ٹریفک وارڈنز و پٹرولنگ افسران تعینات کئے گئے ہیں، شہر میں 2 بڑے اجتماعات، جشن میلادالنبی ﷺ کی 172 ریلیاں اور 125 محافل میلاد منعقد ہو رہی ہیں، شہریوں کی سہولت کیلئے کسی بھی اہم شاہراہ کو ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ جلوس اور ریلیاں گزرنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کو مخصوص پوائنٹس سے متبادل راستوں کی جانب ڈائیورٹ کیا جائے گا، تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جا سکے۔

سی ٹی او لاہور کے مطابق شہریوں کو ٹریفک صورتحال اور متبادل راستوں سے آگاہ رکھنے کیلئے راستہ ایف ایم، راستہ ایپ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

سید عبدالرحیم شیرازی  نے کہا کہ شہر بھر میں جلوسوں اور محافل کیلئے بہترین ٹریفک انتظامات کئے گئے ہیں، شہری کسی بھی مدد یا راہنمائی کیلئے ہیلپ لائن 15 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے