اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

فیروپور روڈ کی ازسرنو بحالی، 9 ارب 55 کروڑ روپے سے زائد کا تخمینہ

25 Aug 2026
25 Aug 2026

(ویب ڈیسک) 13 سال بعد لاہور کے فیروزپور روڈ کی ازسرنو بحالی کا فیصلہ کر لیا گیا، کاغذوں میں ماڈل روڈ قرار دی جانے والی شاہراہ کو حقیقی معنوں میں ماڈل فیروزپور روڈ بنانے کیلئے 9 ارب 55 کروڑ روپے سے زائد کا تخمینہ تیار کر لیا گیا۔

منصوبے کے تحت لاہور کینال سے گجومتہ تک تقریباً 15 کلومیٹر طویل فیروزپور روڈ کی اپ گریڈیشن کی جائے گی، ایل ڈی اے کے انجینئرنگ ونگ نے گلبرگ کی طرز پر پائیدار ترقی کے اصولوں کے مطابق منصوبہ تیار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے چند روز قبل فیروزپور روڈ، نشتر اور یوحنا آباد کے علاقوں کا دورہ کیا تھا، جہاں سڑک پر جگہ جگہ موجود گڑھوں کا نوٹس لیتے ہوئے ایل ڈی اے کو فوری بحالی کی ہدایت کی تھی، منصوبے میں سڑک کی بحالی کے ساتھ واک ویز، ٹائل ورک اور بیٹھنے کیلئے مخصوص جگہیں بھی بنائی جائیں گی، جبکہ عمارتوں کیلئے یکساں طرز کے بیرونی ڈیزائن، سائن بورڈز اور فٹ پاتھ بھی تیار کئے جائیں گے۔

اچھرہ کی طرز پر مارکیٹوں کو بھی بحال کیا جائے گا اور دکانوں کے سامنے خوبصورت واکنگ ایریا بنایا جائے گا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے