اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

27 اگست سے مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی

25 Aug 2026
25 Aug 2026

(لاہور نیوز) اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں 27 اگست سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آئندہ ایک سے دو روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جہاں درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، تاہم 27 اگست سے بارش کے دوران تیز ہوائیں چلنے کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔

دوسری جانب کراچی میں بھی گرمی اور حبس کی کیفیت برقرار رہنے کی توقع ہے، سمندری ہواؤں کی رفتار میں کمی اور ہوا میں نمی کی زیادہ شرح کے باعث شہریوں کو موسم کی شدت زیادہ محسوس ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، جبکہ موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے اور جنوب مغربی سمت سے 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بھی گرمی اور حبس برقرار رہنے کی توقع ہے، لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری جبکہ کم سے کم 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، تورغر، ہری پور اور جنوبی وزیرستان میں کہیں کہیں بارش متوقع ہے، جبکہ پشاور میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

موسمی صورتحال کے پیش نظر شہریوں کو شدید گرمی کے دوران احتیاط کرنے جبکہ بارش، گرج چمک اور تیز ہواؤں کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے