26 Aug 2026
(ویب ڈیسک) پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ حادثاتی طور پر دروازے سے ٹکرا گئیں جس سے چہرے اور آنکھ کے گرد چوٹ آئی۔
آئمہ بیگ نے انسٹاگرام سٹوریز پر اپنی تصویر شیئر کی، جس میں ان کے چہرے پر چوٹ کے واضح نشانات دکھائی دیئے، گلوکارہ کے مطابق وہ پہلے ہی فلو، گلے کی تکلیف اور بخار میں مبتلا تھیں کہ اسی دوران ان کا چہرہ زور سے دروازے سے ٹکرا گیا، جس کے باعث آنکھ کے اطراف شدید چوٹ آئی اور انہیں کافی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔
بعد ازاں آئمہ بیگ نے صبح تقریباً ساڑھے 4 بجے ایک ویڈیو شیئر کرکے مداحوں کو اپنی صحت کے بارے میں اپ ڈیٹ کیا، گلوکارہ نے بتایا کہ چوٹ کے بعد وہ متاثرہ حصے پر مسلسل برف لگا رہی ہیں اور ان کے مطابق اس سے قبل انہیں کبھی اتنا بڑا نیل نہیں پڑا تھا۔
