23 Aug 2026
(ویب ڈیسک)ماہرِ نفسیات اور میڈیا پرسنالٹی ڈاکٹر نبیہہ علی خان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن رہی ہیں، تاہم اس بار وجہ ان کا شوہر کے لیے گایا گیا گانا ہے۔
ڈاکٹر نبیہہ علی خان نے گزشتہ برس اپنے دیرینہ دوست حارث کھوکھر سے شادی کی تھی۔ دونوں کی ازدواجی زندگی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف مواقع پر بحث ہوتی رہی ہے اور حالیہ عرصے میں ان کے درمیان اختلافات اور صلح کی خبریں بھی سامنے آتی رہی ہیں۔
حالیہ وائرل ویڈیو میں ڈاکٹر نبیہہ نے اپنے شوہر کے لیے گانا گایا۔ تاہم ان کی گلوکاری پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ اور طنزیہ تبصرے شروع کردیے۔
ایک صارف نے لکھا کہ اتنا اعتماد ہو تو میں دنیا جیت لوں جبکہ دوسرے نے کہا کہ تو میں دنیا کا سب سے برا گلوکار نہیں ہوں۔ ایک اور صارف نے طنزیہ تبصرہ کیا کہ اسرائیل کو ان پر نظر رکھنی چاہیے۔
