اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.28 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.55 قیمت فروخت : 278.05
  • یورو قیمت خرید: 324.11 قیمت فروخت : 324.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.79 قیمت فروخت : 378.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.58 قیمت فروخت : 197.93
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.11 قیمت فروخت : 201.48
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.91 قیمت فروخت : 74.04
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

دوسری شادی کرنے والے مرد پسند نہیں: مشال خان

23 Aug 2026
23 Aug 2026

(ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مشال خان نے کہا ہے کہ مجھے دوسری شادی کرنے والے مرد پسند نہیں۔

اداکارہ نے حال ہی میں پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اس دوران شادی سے متعلق اپنے خدشات کا اظہار خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ شادی جیسا خاص لمحہ ابھی تک نہیں آیا لیکن یہ اچانک ہو جائے گی، شادی سے متعلق جو بات میرے ذہن میں آتی ہے وہ یہ ہے کہ یہ ایک ایسی چیز ہے جسے میں نجی (پرائیویٹ) رکھنا چاہتی ہوں لیکن میں یہ کیسے یقینی بنا سکتی ہوں کہ یہ ایک نجی معاملہ ہوگا؟ میں اس بات کو کیسے یقینی بناؤں گی کہ لوگ میری شادی سے دور رہیں؟

اداکارہ کا کہنا تھا کہ مثال کے طور پر میں اعلان کروں گی کہ میری شادی ہوگئی ہے لیکن ساتھ ہی میں چاہتی ہوں کہ وہ اس کے بارے میں بات نہ کریں، اس پر بلاگ شیئر نہ کریں بس اسے نجی رہنے دیں۔

مشال خان نے کہا کہ شوہر کو دوسری شادی کرنے کی اجازت نہیں دوں گی کیونکہ مجھے ایسے مرد پسند نہیں جو دوسری شادی کریں، میں اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہوں کہ میرا شوہر میری زندگی میں واحد شخص ہو اور میں اس کی زندگی میں واحد عورت ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں وہ نہیں ہوں جسے کسی مرد کے ماضی سے کوئی مسئلہ ہو، مرد طلاق یافتہ ہو سکتا ہے لیکن اگر میں اس سے شادی کروں تو شادی کے وقت اسے سنگل ہونا چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے