اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.28 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.55 قیمت فروخت : 278.05
  • یورو قیمت خرید: 324.11 قیمت فروخت : 324.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.79 قیمت فروخت : 378.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.58 قیمت فروخت : 197.93
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.11 قیمت فروخت : 201.48
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.91 قیمت فروخت : 74.04
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

رمشا خان کی بہن کی شادی، نکاح کے انداز نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی

22 Aug 2026
22 Aug 2026

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ رمشا خان کی بہن علیشا خان کی شادی کی تقریبات سوشل میڈیا پرخاصی توجہ حاصل کر رہی ہیں، تاہم انکے نکاح کے انداز نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔

 

نکاح کی تقریب دن کے وقت منعقد ہوئی، جہاں روایتی ’قبول ہے‘ کے بجائے انگریزی زبان میں رضامندی کا اظہارکیا گیا، تقریب کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بعض صارفین نے نکاح کے اس انداز پر تنقید کی اورسوال اٹھایا کہ پاکستانی شادی میں نکاح کی رسم انگریزی میں کیوں ادا کی گئی۔ 

کچھ صارفین نے روایتی ’قبول ہے‘ کے انداز کو زیادہ خوبصورت قرار دیا، جبکہ بعض نے تقریب کے انداز اور دلہن کے انگریزی لہجے پر بھی طنزیہ تبصرے کیے۔

دوسری جانب رمشا خان نے بہن کی شادی کی تقریبات کے دوران خود کو میڈیا کی توجہ سے دور رکھا، اداکارہ نے اپنے شوہر خوشحال خان کے ہمراہ تصاویر یا ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے