24 Aug 2026
(لاہور نیوز) منفرد انداز بیاں سے دہائیوں مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے پاکستان کے نامور اداکار جمشید انصاری کی آج 21ویں برسی منائی جا رہی ہے۔
31 دسمبر 1942ء کو بھارت کے شہر سہارنپور میں پیدا ہونے والے جمشید انصاری نے اپنے منفرد اندازِ بیاں اور بہترین اداکارانہ صلاحیتوں سے دہائیوں تک مداحوں کے دلوں پر حکومت کی، ریڈیو، ٹیلی ویژن اور ڈراما سٹیج پر لازوال کردار ادا کئے۔
پی ٹی وی کے یادگار ڈراموں جیسے کرن کہانی، ان کہی، تعبیر اور خدا کی بستی میں ان کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا، ان کے مزاحیہ اور سنجیدہ ڈرامہ کردار آج بھی شائقینِ فن کے یادوں میں تازہ ہیں۔
فنِ اداکاری میں ناقابلِ فراموش خدمات سرانجام دینے کے بعد جمشید انصاری 24 اگست 2005ء کو کراچی میں اس فانی دنیا سے کوچ کر گئے، شوبز انڈسٹری میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
