اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.28 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.55 قیمت فروخت : 278.05
  • یورو قیمت خرید: 324.11 قیمت فروخت : 324.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.79 قیمت فروخت : 378.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.58 قیمت فروخت : 197.93
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.11 قیمت فروخت : 201.48
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.91 قیمت فروخت : 74.04
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارائیں رشتوں میں بہت زیادہ توجہ کی طلبگار ہوتی ہیں: میکال ذوالفقار

22 Aug 2026
22 Aug 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف اداکار میکال ذوالفقار کا کہنا ہے کہ میرا خیال ہے کہ اداکارائیں رشتوں میں بہت زیادہ توجہ کی طلب گار ہوتی ہیں۔

میکال ذوالفقار نے اپنے کیریئر کا آغاز فیشن انڈسٹری سے کیا اور بعد ازاں اداکاری کے شعبے میں قدم رکھا۔

حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کرتے ہوئے میکال ذوالفقار نے اپنی ساتھی اداکاراؤں کے ساتھ رومانوی تعلقات، پسند اور کرشز سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔

میکال ذوالفقار نے کہا کہ کرش ہونا فطری بات ہے، کیونکہ اداکارائیں خوب صورت خواتین ہوتی ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ میرا پہلا رشتہ ایک اداکارہ کے ساتھ تھا، تاہم اب میں دوبارہ کسی اداکارہ کے ساتھ تعلق قائم نہیں کرنا چاہوں گا، کیونکہ اداکارائیں رشتوں میں بہت زیادہ توجہ اور دیکھ بھال کا تقاضہ کرتی ہیں اور میں اب یہ سب مزید نہیں کر سکتا۔

اداکار نے ہنستے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ دیگر اداکار بھی کچھ ایسے ہی ہوتے ہیں، اسی لیے میرے خیال میں کسی اداکار اور اداکارہ کا آپس میں رشتہ قائم کرنا زیادہ اچھا خیال نہیں۔

میکال ذوالفقار نے مزید کہا کہ میرے خیال میں ایمن خان اور منیب بٹ جیسے جوڑے اس لیے کامیاب ہوئے کیونکہ انہوں نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دور اور کم عمری میں ہی ایک دوسرے کا ساتھ اختیار کر لیا تھا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب دونوں افراد اپنے اپنے شعبے میں پہلے ہی مقام بنا چکے ہوں تو ایسے رشتے کو نبھانا نسبتاً مشکل ہو جاتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے