اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ حمیرا بانو نے شادی کی خبر مداحوں سے شیئر کردی

25 Aug 2026
25 Aug 2026

(ویب ڈیسک) پاکستانی ٹیلی ویژن کی سینئر اداکارہ حمیرا بانو نے اپنی شادی کی خبر سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کے ساتھ شیئر کردی، اداکارہ نے شوہر کے ہمراہ تصاویر بھی پوسٹ کیں، تاہم ان کے شوہر کا چہرہ اور شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

حمیرا بانو کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں وہ اپنے شوہر کے ہمراہ موجود ہیں، تاہم اداکارہ نے شوہر کا چہرہ کیمرے کی جانب نہیں کیا، جس کے باعث تصاویر میں ان کی پشت دکھائی دے رہی ہے۔

تصاویر کے ساتھ حمیرا بانو نے ایک جذباتی پیغام بھی شیئر کیا، انہوں نے لکھا  کہ کبھی کبھی ہم اپنے لیے کچھ منصوبہ بندی کرتے ہیں لیکن اللہ ہمارے لیے کچھ اور منصوبہ رکھتا ہے اور جب رب کن فرما دے تو پھر منزل آسان ہو جاتی ہے۔

اداکارہ کی شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد شوبز شخصیات، دوستوں اور مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا، مایا خان، صباحت بخاری، منشا ملک اور عرفان موری والا سمیت متعدد فنکاروں اور دوستوں نے سوشل میڈیا پر حمیرا بانو کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مداحوں نے بھی اداکارہ کی پوسٹ پر کمنٹس کرتے ہوئے انہیں نئی زندگی کے آغاز پر مبارکباد دی اور ان کے لیے خوشیوں، محبت اور کامیابی کی دعائیں کیں۔

حمیرا بانو پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی تجربہ کار اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں، انہوں نے اپنے طویل فنی سفر کے دوران متعدد مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور ناظرین میں اپنی منفرد شناخت بنائی۔

اداکارہ کو بالخصوص ماں کے کرداروں میں بے حد پسند کیا جاتا ہے، ان کے نمایاں ڈراموں میں امید، مہرپوش، میرا رب وارث، ملالِ یار، ڈولی ڈارلنگ، میرے اپنے، بے نام، بنو، دیوانگی اور محروم شامل ہیں۔

حمیرا بانو نے ہمیشہ اپنی نجی زندگی کو میڈیا کی توجہ سے دور رکھا ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کی شادی کی اچانک خبر نے مداحوں کو حیران کردیا، شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد شوبز حلقوں اور مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے