اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عید میلادالنبی ﷺ پر ریسکیو 1122 ہائی الرٹ، 1300 سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے

25 Aug 2026
25 Aug 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر ریسکیو 1122 کو پنجاب بھر میں ہائی الرٹ کر دیا گیا۔

ترجمان ریسکیو پنجاب فاروق احمد کے مطابق صوبے بھر میں 12 ہزار سے زائد ریسکیورز میڈیکل کور اور معمول کی ریسکیو سروسز کیلئے ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے۔

سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کے مطابق عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر پنجاب بھر میں 896 ایمبولینسز، 2300 ریسکیو موٹربائیکس اور 316 فائر و ریسکیو ایمرجنسی وہیکلز اہم مقامات پر تعینات کی جائیں گی۔

ڈاکٹر رضوان نصیر کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں 1300 سے زائد ریسکیورز ڈیوٹی سرانجام دیں گے، شہر میں 55 ایمرجنسی ایمبولینسز، 300 ریسکیو موٹربائیکس جبکہ 44 فائر، ریسکیو اور سپیشلائزڈ ایمرجنسی وہیکلز تعینات ہوں گی۔

انہوں  نے بتایا کہ عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر پنجاب بھر میں اہم مقامات پر اضافی ریسکیو پوسٹس بھی قائم کی جائیں گی، محافل میلاد، ریلیوں اور جلوسوں کے قریب ریسکیورز میڈیکل کٹس کے ہمراہ موجود رہیں گے۔

صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر تمام ریسکیو آپریشنز کی مانیٹرنگ کرے گا، جبکہ پنجاب بھر کے ضلعی ایمرجنسی افسران اپنے اپنے اضلاع میں ریسکیو آپریشنز کی کمانڈ کریں گے۔

ڈاکٹر رضوان نصیر کا کہنا تھا کہ عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر خصوصی میڈیکل کور کے ساتھ معمول کی ریسکیو سروسز بھی بلا تعطل جاری رہیں گی، عوام کو فوری ریسکیو سروسز کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ریسکیو ہیلپ لائن 1122 پر رابطہ کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے