اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

بانی پی ٹی آئی کو شفاء کی بجائے پمز لے گئے، وہاں بھی ضروری علاج نہیں کیا گیا: بیرسٹر گوہر

25 Aug 2026
25 Aug 2026

(لاہور نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میری اطلاع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال منتقل کرنے کا پلان آخری لمحے میں تبدیل ہوا، اگر ایسا نہ ہوتا تو ہم کافی آگے جا چکے تھے۔

بیرسٹر گوہر  نے کہا کہ ہماری کوششوں پر پانی ڈالا گیا، اگر بانی کا شفا میں علاج ہو جاتا تو بہت اچھا ہوتا، میں مایوس نہیں ہوں، کوششیں دوبارہ کروں گا، رابطے نہیں چھوڑا کرتے، بانی پی ٹی آئی کی صحت پر سیاست اور بیان بازی نہیں ہونی چاہئے، سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد ہونا چاہئے تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی  نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو شفاء کی بجائے پمز لے گئے، وہاں بھی وہ علاج نہیں کیا گیا جو ضروری تھا، سپریم کورٹ کے حکم پر آج بھی عمل ہو سکتا ہے، اگر سننے والے سن رہے ہیں۔

بیرسٹر گوہر  نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ہماری پٹیشن پر نمبر لگ گیا ہے، ہم  نے جلد سماعت کی بھی درخواست کی ہے، انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن اب قومی اسمبلی اور سینیٹ میں مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرے گی، عوامی مسائل اجاگر اور حکومت کا احتساب کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم نے سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی نہیں کی، نہ ایسا کہا ہے، بانی پی ٹی آئی کی ایک بہن نے بات ضرور کی جس میں بتایا کہ انہیں پمز لے جایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کی ہے، یہ سول توہین عدالت ہے، بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے گزشتہ منگل ہونے والی ملاقات پر نورین نیازی خوش تھیں، ہمارے لیے بانی کی صحت اور سکیورٹی اہم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت اپوزیشن جماعتوں کا متحد ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے