اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.28 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.55 قیمت فروخت : 278.05
  • یورو قیمت خرید: 324.11 قیمت فروخت : 324.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.79 قیمت فروخت : 378.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.58 قیمت فروخت : 197.93
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.11 قیمت فروخت : 201.48
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.91 قیمت فروخت : 74.04
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 2 کروڑ کی ایکسپائر اشیاء برآمد، ، گودام سیل

23 Aug 2026
23 Aug 2026

(لاہور نیوز) شہر میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی ساڑھے 5 ٹن سے زائد ایکسپائر اور ناقص اشیائے خورونوش تلف کردیں، جبکہ گودام مالک پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرکے یونٹ بند کردیا گیا ہے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈی جی راجہ منصور احمد کی سربراہی میں ٹیم نے اٹاری، نشتر ٹاؤن میں ایک سٹور کے گودام پر چھاپہ مارا، جہاں ایکسپائر اشیاء کی بڑی کھیپ دوبارہ سپلائی کے لیے تیار کی جا رہی تھی۔

کارروائی کے دوران 5 ہزار 500 کلوگرام چیا سیڈز، چنا پاپڑی سمیت مختلف ایکسپائر اشیاء جبکہ 400 کلوگرام گوشت تلف کردیا گیا۔ حکام کے مطابق ضبط کی گئی اشیاء کی مجموعی مالیت تقریباً 2 کروڑ روپے ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق گودام سے اشیاء کی سپلائی اور ضروری ریکارڈ سے متعلق لازمی دستاویزات موجود نہیں تھیں، جبکہ اشیاء پر لگائے گئے لیبل بھی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے منظور شدہ نہیں تھے۔ گودام کے ریکس میں حشرات اور چوہوں کے فضلات بھی پائے گئے۔

حکام کے مطابق یونٹ میں موجود فوڈ ہینڈلرز کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس بھی موجود نہیں تھے۔ سابقہ ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے اور ایکسپائر اشیاء کو دوبارہ مارکیٹ میں سپلائی کرنے کی تیاری پر کارروائی کی گئی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ مذکورہ سٹور سے آن لائن آرڈرز کے ذریعے ملک بھر میں اشیائے خورونوش سپلائی کی جاتی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خوراک میں جعلسازی اور ناقص اشیاء کی فراہمی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے