اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.15 قیمت فروخت : 41.23
  • یورو قیمت خرید: 321.38 قیمت فروخت : 321.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.67 قیمت فروخت : 376.35
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.26 قیمت فروخت : 196.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.26 قیمت فروخت : 196.61
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.07
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.56 قیمت فروخت : 75.70
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.61 قیمت فروخت : 905.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور میں پہلی انجیوگرافی کامیاب

20 Aug 2026
20 Aug 2026

(لاہور نیوز) جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور میں پہلی انجیوگرافی کامیابی سے کر لی گئی، جس کے ساتھ ہی ادارے میں باقاعدہ طبی سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا۔

چیئرمین بورڈ فرقد عالمگیر اور ممبر بورڈ پروفیسر زبیر اکرم کی ٹیم نے طبی ماہرین کے ہمراہ ادارے میں پہلی انجیوگرافی کی، جسے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی طبی خدمات کے باقاعدہ آغاز کی جانب اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

نئے کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ میں دل کے مریضوں کیلئے جدید طبی سہولیات فراہم کرنے کی جانب پیش رفت جاری ہے، جس سے پنجاب میں امراضِ قلب کے علاج کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کا باقاعدہ افتتاح کل متوقع ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ادارے کا افتتاح کریں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے