اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

میو ہسپتال میں اینجیوگرافی مشینیں خراب، امراضِ قلب کے مریضوں کا علاج متاثر

25 Aug 2026
25 Aug 2026

(لاہور نیوز) میو ہسپتال لاہور میں دونوں اینجیوگرافی مشینیں خراب ہونے کے باعث امراضِ قلب کے مریضوں کا علاج متاثر ہو گیا، جبکہ درجنوں مریض روزانہ طبی سہولت سے محروم ہو رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہسپتال کے شعبہ کارڈیالوجی میں نصب اینجیوگرافی مشین پہلے ہی خراب تھی، جبکہ اب سرجیکل ٹاور میں نصب دوسری مشین بھی خراب ہو گئی ہے۔

دونوں مشینوں کے غیر فعال ہونے کے باعث میو ہسپتال میں اینجیوگرافی سمیت متعلقہ کارڈیالوجی علاج کا سلسلہ رک گیا ہے، جس سے دل کے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ روزانہ بڑی تعداد میں مریض اینجیوگرافی اور دیگر ضروری طبی سہولیات کیلئے میو ہسپتال سے رجوع کرتے ہیں، تاہم دونوں مشینیں خراب ہونے کے باعث مریضوں کو علاج کیلئے دیگر ہسپتالوں کا رخ کرنا پڑ رہا ہے۔

دونوں اینجیوگرافی مشینوں کی خرابی کے باعث دل کے مریض دربدر ہیں اور علاج کی بروقت سہولت دستیاب نہ ہونے سے مریضوں اور ان کے لواحقین پریشان ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے