اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.28 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.55 قیمت فروخت : 278.05
  • یورو قیمت خرید: 324.11 قیمت فروخت : 324.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.79 قیمت فروخت : 378.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.58 قیمت فروخت : 197.93
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.11 قیمت فروخت : 201.48
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.91 قیمت فروخت : 74.04
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی دستیابی بہتر بنانے کا فیصلہ، ٹیکنیکل ورکنگ گروپس قائم

21 Aug 2026
21 Aug 2026

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے سرکاری ٹیچنگ، ٹرشری کیئر اور کارڈیالوجی ہسپتالوں میں ادویات کی دستیابی بہتر بنانے اور ان کے مؤثر و دانشمندانہ استعمال کو یقینی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اس مقصد کے لیے جنرل میڈیسن و سرجری اور کارڈیالوجی کے شعبوں کے الگ الگ ٹیکنیکل ورکنگ گروپس تشکیل دے دیے ہیں۔

جنرل میڈیسن و سرجری ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کے کنوینئر وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کو مقرر کیا گیا ہے۔ پروفیسر طیبہ وسیم، پروفیسر ٹپو سلطان، پروفیسر زہرا نازش، پروفیسر شہزاد انور، پروفیسر محمد حنیف، پروفیسر شیخ عتیق الرحمٰن، پروفیسر تیمور لطیف ملک، پروفیسر محمد الیاس اور پروفیسر زاہدہ رانی ورکنگ گروپ کے ممبران ہوں گے۔

کارڈیالوجی ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کے کنوینئر ڈاکٹر فرقد عالمگیر مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ پروفیسر سید عمران الحسن، پروفیسر محمد حامد سعید، پروفیسر مصفرہ صدیقہ، پروفیسرعبد الستار، پروفیسر محمد مجتبیٰ علی صدیقی، پروفیسر افتخار پارس اور پروفیسر محمد اختر کو ممبران مقرر کیا گیا ہے۔

ورکنگ گروپس ہسپتالوں کے او پی ڈیز میں ادویات کے موجودہ استعمال اور کھپت کا جائزہ لیں گے۔ پنجاب بھر کے ٹیچنگ و ٹرشری کیئر ہسپتالوں کے لیے ضروری او پی ڈی ادویات کی فہرست بھی تیار کی جائے گی۔

ورکنگ گروپس بیماریوں کے بوجھ، موجودہ طبی طریقہ کار، ادویات کی دستیابی اور لاگت کو مدنظر رکھتے ہوئے سفارشات مرتب کریں گے۔ تمام متعلقہ ہسپتالوں میں ضروری ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے بھی سفارشات پیش کی جائیں گی۔

ٹیکنیکل ورکنگ گروپس اپنی سفارشات اور جواز پر مبنی حتمی فہرست محکمہ صحت کو پیش کریں گے۔ ورکنگ گروپس کے کنوینئرز کو سفارشات دو ہفتوں کے اندر اسپیشل سیکرٹری آپریشنز کو جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ ٹیکنیکل ورکنگ گروپس کا قیام ہسپتالوں میں ادویات کے مؤثر استعمال اور دستیابی کا مربوط نظام بنانے کی جانب اہم اقدام ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے