اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.28 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.55 قیمت فروخت : 278.05
  • یورو قیمت خرید: 324.11 قیمت فروخت : 324.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.79 قیمت فروخت : 378.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.58 قیمت فروخت : 197.93
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.11 قیمت فروخت : 201.48
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.91 قیمت فروخت : 74.04
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پنجاب حکومت کا شعبہ صحت میں بڑا اقدام، مفت علاج پر 18.5 ارب روپے سے زائد خرچ

23 Aug 2026
23 Aug 2026

(لاہور نیوز) حکومت پنجاب کی جانب سے شعبہ صحت میں انقلابی اور تاریخی اقدامات کو عملی شکل دینے کا سلسلہ جاری ہے، منتخب سرکاری و نجی ہسپتالوں کے ذریعے مختلف خصوصی صحت پروگراموں کے تحت مریضوں کو اب تک ساڑھے 18 ارب روپے سے زائد مالیت کا مفت علاج معالجہ فراہم کیا جا چکا ہے۔

پنجاب حکومت کے خصوصی ڈائیلاسز پروگرام کے تحت اب تک 47,404 مریضوں کا اندراج کیا گیا ہے، جبکہ ان مریضوں کو مجموعی طور پر 22 لاکھ سے زائد، 2,210,065 ڈائیلاسز پروسیجرز کی سہولت فراہم کی جا چکی ہے۔

پروگرام کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق حکومت پنجاب نے منتخب ہسپتالوں کو مریضوں کے علاج کے کلیمز کی مد میں 11.656 ارب روپے بھی ادا کیے ہیں۔ حکومت کی جانب سے ڈائیلاسز کے مریضوں کو تسلسل کے ساتھ مفت علاج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ انہیں مہنگے طبی اخراجات کے بوجھ سے نجات دلائی جا سکے۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ پنجاب میں صحت کے شعبے میں تاریخی اور بنیادی نوعیت کے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ حکومت عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی عوام کو معیاری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور حکومت صحت کے شعبے میں اصلاحات اور خصوصی پروگراموں کا دائرہ مزید وسیع کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے