اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب میں پہلی بار پانچویں کلاس تک کتابوں کا نیا ایکٹیویٹی بیسڈ سسٹم تیار

17 Aug 2026
17 Aug 2026

(لاہور نیوز) پنجاب میں پرائمری سطح پر تدریس کے نظام میں اہم تبدیلی کا فیصلہ کرتے ہوئے پانچویں جماعت تک طلبہ کیلئے نئی طرز کی ایکٹیویٹی بیسڈ کتابیں متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پیکٹا حکام  کے مطابق نئی کتابیں 2027 کے نئے تعلیمی سیشن سے متعارف کرائی جائیں گی، جن کی تیاری نئے کریکولم کے مطابق شروع کر دی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پہلی بار پانچویں جماعت تک طلبہ کیلئے کتابوں کا نیا ایکٹیویٹی بیسڈ سسٹم تیار کیا جارہا ہے، جس کے تحت روایتی تدریسی طریقہ کار کے بجائے طلبہ کو سرگرمیوں کے ذریعے تعلیم دینے پر توجہ دی جائے گی۔

پیکٹا حکام کے مطابق نئے نظام کا مقصد طلبہ کو روایتی رٹہ سسٹم سے نکال کر ان کی عملی اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایکٹیویٹی بیسڈ کتابوں کے ذریعے پرائمری کلاسز میں طلبہ کی عملی سرگرمیوں پر مبنی تعلیم کو فروغ ملے گا، جبکہ بچوں کو نصابی مواد سمجھنے اور اسے عملی زندگی سے جوڑنے کے زیادہ مواقع فراہم کئے جائیں گے۔

پیکٹا حکام کے مطابق نئے کریکولم کے مطابق کتابوں کی تیاری کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور پنجاب میں نئی طرز کی کتابوں سے تدریس کا باقاعدہ آغاز 2027 کے نئے تعلیمی سیشن سے ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے